ڈیوڈ پیٹریاس کی خفیہ محبت کا بھانڈا پھوڑنے والی جل کیلی نے ایف آئی اے سمیت تین ایجنسیوں کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

بدھ 8 جنوری 2014 12:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء)امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کی خفیہ محبت کا بھانڈا پھوڑنے والی جل کیلی نے ایف آئی اے سمیت تین ایجنسیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جل کیلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں منانے بھی نہیں جاسکتیں ۔ کیلی اپنی ساکھ کی بحالی کیلئے تین بڑی ایجنسیوں، کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ لڑرہی ہیں کہ ان کی ذاتی معاملات میں مداخلت کی گئی ، انہیں بدنام کیا گیا اور ان سے پوچھے بغیر ان کی ای میل تک رسائی حاصل کی گئی اور اس کے لیے انہوں نے نامی گرامی وکیلوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں ۔