افغان طالبان نے خودکش حملے کے لئے بچی بھیجنے کی تردید کردی

بدھ 8 جنوری 2014 13:22

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) افغان طالبان نے خود کش حملے کے لیے 10 سالہ بچی کو بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے خلاف حکومتی پروپیگنڈاہے۔

(جاری ہے)

طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ہلمند میں پولیس پر خود کش حملے کے لیے 10 سالہ بچی کو نہیں بھیجا، حملے کے لیے لڑکیوں کو استعمال کرنا نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ افغان ثقافت اور روایات کے بھی خلاف ہے۔ پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کرکے بھائی کی تلاش شروع کردی۔2 روز قبل گرفتارکی گئی بچی کاکہناہے کہ اس کا بھائی طالبان کمانڈر ہے اور اسی نے دھماکے کے لئے اسے بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :