اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

بدھ 8 جنوری 2014 13:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) ڈالرروپے پر پھر حاوی ہونا شروع ہوگیا،ا وپن مارکیٹ میں ڈالر 107 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کودیکھتے ہوئے سرمایاکاروں کی جانب سے سونے کی درآمد کے لیے ڈالر کی خریداری بڑھ گئی ہے۔طلب بڑھنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ ہے اور یہ105روپے 55 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :