پرویزمشرف کا مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 8 جنوری 2014 13:47

پرویزمشرف کا مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا، ان کے خلاف مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے سپرد کرکے جانب داری برتی جارہی ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت کے سپرد کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف 3نومبر 2007 کے اقدامات پر اعلٰی عدلیہ کے 3 فاضل جج صاحبان پر مشتمل خصوصی عدالت آئین سے غداری کا مقدمہ سن رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :