بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں، الیکشن کمیشن کی درخواست
بدھ 8 جنوری 2014 14:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت تک تاخیر کا شکار نہیں ہونے چاہئیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23 فروری کو سندھ جبکہ 13 مارچ کو پنجاب انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
سندھ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ سندھ اور لاہور میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں تو شیڈول کے مطابق الیکشن ممکن نہیں ہوگا، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تین ہفتے درکار ہیں، الیکشن کمیشن سندھ میں فروری جبکہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات مارچ میں کراسکتا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات ضرورہوناچاہئیں، حکومت سندھ کی استدعا پرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئیں۔
عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں سے متعلق ہائی کورٹس کے فیصلوں پر اپیلیں 27 جنوری کو سنی جائیں گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.