اسلام آباد میں تیز رفتار بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی
بدھ 8 جنوری 2014 14:19
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے مری جانے والی منی بس اسلام آباد میں کلب روڈ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچنے کے باعث مقامی افراد نے 2 لاشوں اور 8 زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال راولپنڈی جبکہ 17 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.