گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، پاک ایران منصوبے پر سرمایہ کاری میں مشکلات کاسامنا ہے ، شاہد خاقان عباسی

بدھ 8 جنوری 2014 14:57

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، پاک ایران منصوبے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،پاکستان کو پاک ایران گیس منصوبے سے سستی گیس ملے گی تاہم منصوبے پر سرماری کاری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبے پر پاکستان نے ایک روپے کی سرمایہ کاری نہیں کی۔ اس منصوبے سے پاکستان کو پاک ایران گیس منصوبے سے سستی گیس ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں گیس کی طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس کے بحران کا سامنا ہے تاہم گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔