تحریک انصاف کے وزراء بجلی پرڈاکا ماررہے ہیں، عابد شیر علی
بدھ 8 جنوری 2014 15:13
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری زوروں پر ہے،تحریک انصاف کے وزرا بجلی پرڈاکا ماررہے ہیں۔ پشاور میں پیسکو میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے اکثرعلاقوں میں لائن لاسز 90 فیصد تک پہنچ چکے ہیں،وزیراطلاعات شاہ فرمان کے علاقے میں 90 فیصد لائن لاسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنوں کے لوگ سسٹم میں نہیں آرہے،اگر یہ لوگ سسٹم میں نہ آئے تو بجلی کاٹ دیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایم پی اے فضل الٰہی نے پیسکو ٹیم پر بندوقیں تان لی تھیں، جو ہاتھ پیسکو اہل کاروں کے گریبان تک آیا، وہ کاٹ دیں گے،عمران خان اپنی حکومت اور علاقے پر توجہ دیں۔
(جاری ہے)
عابدشیر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جو لوگ بل دے رہے ہیں، ان کا حق مارا جارہا ہے، 6 مہینوں میں 13 ارب روپے کا نقصان ہوا،جہاں پر زیادہ لائن لاسز ہوں گے وہاں 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوگی اور جہاں لائن لاسز کم ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ بھی کم ہوگی۔
وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ میٹر ٹیمپرکرنے پر 2 سال قید کی سزا ہوگی۔عابد شیر علی نے کہا کہ ریکوری کریں گے، اگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو ذمے دار صوبائی حکومت ہوگی، علاقے میں نوگو ایریا ختم کیا جائے تاکہ پیسکو اہل کار وہاں جاسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.