حضرت میاں میررحمتہ اللہ علیہ کا عرس کل سے شروع ہو گا

بدھ 8 جنوری 2014 15:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کا390واں سالانہ دو روزہ عرس ( جمعہ ) سے شروع ہوگا جو 10جنوری تک جاری رہے گا ۔ عرس میں شرکت کیلئے بیرون ملک سے بھی زائرین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور عطامحمد مانیکا چادر پوشی کی رسم سے کریں گے ۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اوقاف محمد ثاقب عزیز اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور محمد حسن رضوی اور دیگر افراد بھی موجود ہوں گے۔ عرس کی تقریبات کے موقع پرمحفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔