سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کیلئے کروم ویل ہسپتال لندن کے معروف ڈاکٹر جون کاسٹیلو سے وقت لے لیا گیا

بدھ 8 جنوری 2014 15:21

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے علاج کے لئے کروم ویل اسپتال لندن کے معروف ڈاکٹر جون کاسٹیلو سے وقت لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جون کاسٹیلو نے پرویز مشرف کے چیک اپ کیلئے جنوری کے تیسرے ہفتے کا وقت دیا ہے جون کاسٹیلو پہلے بھی پرویز مشرف کا پروسٹیٹ گلینڈ کا علاج کرتے رہے ہیں سابق صدر نے اس بیماری کا علاج امریکا کے شہر فلڈالفیا سے بھی کرایا تھا۔ پرویز مشرف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لندن کے ڈاکٹرز کو موصول ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹرز دل کے عارضے کے علاج کے حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹو ں میں رائے دیں گے۔ لندن میں پرویز مشرف کے ذاتی معالج ڈاکٹر اشفاق انصاری اور ڈاکڑ بابر ماہرین امراض قلب سے مشورے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :