گیس کے نئے ذخائر بھی دریافت کیے جائیں ،اس کے ساتھ ساتھ نئے ڈیموں کی تعمیر فوری شروع کی جائے ‘ چیئرمین ایگری فور م
بدھ 8 جنوری 2014 15:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت بجلی و گیس چوروں پر ہاتھ ڈالے تو محکمہ بجلی کے تقریباً 300افسران محکمہ گیس کے 200اور 30ایم این اے کے ساتھ 40ایم پی اے گرفت میں آ سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی شدید قلت کے باوجود حکومتی افسران محکمہ بجلی و گیس کے ذمہ داران کے علاوہ کچھ سیاسی لوگ اس گھناؤنے جرم میں شریک ہیں روزانہ کی کروڑوں روپے کی بجلی و گیس چور ی ہو رہی ہے اور بروقت بل ادا کرنے والوں کو نہ بجلی مل رہی ہے نہ گیس۔
ڈاکٹر ابراہیم مغل نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک میں گیس و بجلی چوری پر کنٹرول کرنے کیلئے ان محکمہ جات کے افسران، ذمہ داران اور سیاسی لوگوں پر سختی کرنا ہوگی ان کی اشیرباد کے بغیر چوری ممکن نہیں چیئرمین ایگری فورم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کہ حکومتی افسران و بابوؤں سے بجلی کے جو 180 ارب روپے بقایا ہیں ان کی بھی وصولی یقینی اور جلد کی جائے تاکہ بجلی کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
نادرانے عوام کی سہولت کے لئے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت کم کرکی15دن کردی
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا
-
اٹک پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمداور 7 ملزمان گرفتار
-
گورنر سندھ سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر عامر نواز وڑائچ کی قیادت میں ملاقات
-
ججز کے خط نے ہمارے موقف کی تائید کردی، لطیف کھوسہ
-
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلی سطح اجلاس
-
رانا ثنا اللہ کیخلاف کراچی میں مقدمے کی درخواست، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.