ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی غیر ضروری تشہیر کیخلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی

بدھ 8 جنوری 2014 16:03

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف کی غیر ضروری تشہیر کیخلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔درخواست گزار کی جانب سے موف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا اور ایمرجنسی نافذ کی اوران اقدامات کو سپریم کورٹ کالعدم قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے اقدامات کے خلاف خصوصی ٹربیونل غداری کے مقدمے کی سماعت کر رہا ہے مگر اسکے باوجود ایک ملزم کوغیر ضروری تشہیر دی جا رہی ہے جبکہ مشرف کے حامی انکی حمایت میں سرعام باتیں کر رہے ہیں جو کہ عدالتی توہین کے مترادف ہے لہٰذاعدالت پرویز مشرف کی غیر ضروری تشہیر روکنے کے لئے احکامات صادر کرے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد نے رجسٹرار آفس کی طرف سے دائر اعتراض مسترد کرتے ہوئے درخوات کو ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :