آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے

بدھ 8 جنوری 2014 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جنوری۔2014ء) سابق صدر آصف زرداری نیب کیسز میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ مقدمات کھول کر حکومت نے شروعات کر دی ، سامنا کریں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچے تو یوسف رضا گیلانی بھی ان کے ساتھ تھے۔ آصف زرداری نیب کیسز میں عدالتوں کا سامنا کریں گے ۔ پولو گراؤنڈ ریفرنس میں نیب کل ان پر فرد جرم عائد کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے جیلیں ، ہتھکڑیاں نئی بات نہیں ، حکومت نے شروعات کر دی، مقدمات کا سامنا کریں گے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کی بیماری کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا جائے۔ بارہ اکتوبر کے مارشل لاء کو چھ ججوں نے ریگولر کیا تھا ۔ سابق وزیر داخلہ نے شکوہ کیا کہ انہوں نے سب کو سیکورٹی دی لیکن حکومت نے ان سے سیکورٹی چھین لی ہے۔