مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کی برطانیہ کے کرام ویل ہسپتال میں ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے میڈیکل رپورٹ پر مشاورت،پرویز مشرف کو آٹھ سے دس دن میں ہسپتال منتقل کردیا جائے ، ڈاکٹر کی تجویز

بدھ 8 جنوری 2014 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے برطانیہ کے کرام ویل ہسپتال میں ڈاکٹروں سے رابطہ کرکے میڈیکل رپورٹ پر مشاورت کی ہے جس پر ڈاکٹروں نے انہیں تجویز دی ہے کہ پرویز مشرف کو آٹھ سے دس دن میں ہسپتال منتقل کردیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کو سابق صدر پرویز مشرف کا عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں علاج جاری رہا سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف نے برطانیہ کے کرام ویل ہسپتال کے ڈاکٹروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو پرویز مشرف کی حالت سے آگاہ کیا اور انہیں رپورٹ بھی بھجوادی ۔صہبا مشرف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے تجویز دی کہ پرویز مشرف کو آٹھ سے دس دن میں ہسپتال منتقل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :