مشرف کیخلاف سپریم کورٹ کے 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل پر اعتراض دور کرنے کی درخواست فل کورٹ کو منتقل ،پرویز مشرف نے اکتیس جولائی دو ہزار نو کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

بدھ 8 جنوری 2014 21:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پرویزمشرف کیخلاف سپریم کورٹ کے 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل پر اعتراض دور کرنے کی درخواست جسٹس انور ظہیر جمالی نے فل کورٹ منتقل کردی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے خلاف 31 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل کی سماعت اب فل کورٹ کریگا، پرویز مشرف کے 31 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کا معاملہ فل کورٹ کو بھیج دیا گیا۔سپریم کورٹ کے جج انور ظہیر جمالی نے نظر ثانی اپیل کا معاملہ فل کورٹ کو ریفر کر دیا، پرویز مشرف نے اکتیس جولائی دو ہزار نو کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی، جسے بعد ازاں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :