پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں،ایک ہفتے میں تحریری طور پر آگاہ کرنیکی ہدایت ،تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی

بدھ 8 جنوری 2014 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے ماتحت اداروں کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، کلرک اور نائب قاصد اپنے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات کے بارے میں حکومت کو ایک ہفتے میں تحریری طور پر آگاہ کریں جبکہ تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل بھی ملازمین سے تفصیلات طلب کی تھیں تاہم ملازمین کی اکثریت نے حکومت کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :