صوبائی اور مرکزی حکومت زلزلہ متاثرین کی توقعات پر پورااترے گی ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، متاثرین کی مشکلات ہر ممکن حد تک کم کرنے کی کوشش کی ہے،امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

بدھ 8 جنوری 2014 21:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومت آواران زلزلہ متاثرین کی توقعات پر پورااترے گی اور زلزلہ متاثرہ لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے آواران میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی مشکلات ہر ممکن حد تک کم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ اگلے مرحلے میں زلزلہ سے گرنے والے گھروں کی تعمیر نو شروع کی جائیگی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ متاثرین کی امداد پر فوج کے بھی شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ آواران جیسے دور دراز علاقے میں آنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا بعد میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زلزلہ متاثرین میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے ۔