پیشگی خبردار کیے بغیر ڈرون طیاروں سے بم گرانا کہاں کا انصاف ہے ،سرتاج عزیز ،ڈرون حملے کرنیوالے قبائلی روایات اور بدلا لینے کے اصول سے آگاہی نہیں رکھتے ، مشیر خارجہ ،امریکہ نے زیادہ تر ہائی ویلیو ٹارگٹ حاصل کرلئے ہیں ،میزائل حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں، رابطے بحال کیے جا رہے ہیں، تفصیلات نہیں بتا سکتا ،تقریب سے خطاب
بدھ 8 جنوری 2014 21:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پیشگی خبردار کیے بغیر ڈرون طیاروں سے بم گرانا کہاں کا انصاف ہے ،ڈرون حملے کرنیوالے قبائلی روایات اور بدلا لینے کے اصول سے آگاہی نہیں رکھتے ، امریکہ نے زیادہ تر ہائی ویلیو ٹارگٹ حاصل کرلئے ہیں ،میزائل حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں اکبر ایس احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ڈرون حملوں نے قبائلی علاقوں کے مسائل کو گھمبیر بنا دیا ہے ، ڈرون حملے کرنے والے قبائلی روایات سے آگاہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ڈرون حملوں میں بیشتر ہائی ویلیو ٹارگٹ حاصل کر چکا ہے ڈرون حملوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ اسٹرٹیجک مذاکرات کیلئے رواں ماہ امریکہ جا رہا ہو، ڈرون حملوں کا معاملہ امریکی قیادت کے سامنے اٹھاوں گا۔(جاری ہے)
طالبان کے ساتھ مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں، رابطے بحال کیے جا رہے ہیں، تفصیلات نہیں بتا سکتا۔
ماضی میں قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے سے نقصان ہوا۔ امریکی حمکت عملی کی وجہ سے قبائلی عوام مخالف ہوئی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈرون روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کا قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کا فیصلہ غلط تھاقبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے سے حالات خراب ہوئے اور قبائئلی نظام تہس نہس ہوگیا۔سرتاج عزیز نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ نے پاکستان کے مسائل کو پیچیدہ ترین بنادیا ہے، نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ساتھ دینے پر قبائلی عوام پاکستان کے خلاف ہوگئے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں ماضی فوج بھیجنے کے مقاصد کچھ اور تھے تاہم موجودہ حالات میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے فوج بھیجی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.