سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کااجلاس،1200افراد کو جعلی ڈاکٹر بنانے کاانکشاف، نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک نے1200افراد کو جعلی ڈاکٹر بنا دیاجو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ادارے کے امتحانات کا سسٹم انتہائی خراب ہے،امتحانات میں نقل عام کی جاتی ہے، ملی بھگت کر کے پیپرز میں اضافی نمبر لگوائے جاتے ہیں،کمیٹی کو بریفنگ
بدھ 8 جنوری 2014 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز میں انکشاف کیا گیا کہ نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک نے1200 افراد کو جعلی ڈاکٹر بنا دیاجو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ادارے کے امتحانات کا سسٹم انتہائی خراب ہے،امتحانات میں نقل عام کی جاتی ہے اور ملی بھگت کر کے پیپرز میں اضافی نمبر لگوائے جاتے ہیں۔
سابقہ وفاقی وزیر برائے قومی صحت فردوعاشق اعوان کے دور میں بوگس بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینیٹر ز ڈاکٹر کریم احمد خواجہ ، ثریا امیرالدین ، کلثوم پروین اور ہیمن داس کے علاوہ وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ ، سیکرٹری صحت امتیاز عنایت الہی ، نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھک، کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان اور پی ایم ڈی سی کے اعلی احکام نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.