سرتاج عزیز اور طارق فاطمی سے سارک کے سیکرٹری جنرل احمد سلیم کی الگ الگ ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال ،سارک کے پروگرام اور سرگرمیوں پر موثر عمل درآمد کیلئے اپنا اہم کردارادا کرے گا جس سے خطے کوفائدہ پہنچے گا ،سرتاج عزیز

بدھ 8 جنوری 2014 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سارک کے پروگرام اور سرگرمیوں پر موثر عمل درآمد کیلئے اپنا اہم کردارادا کرے گا جس سے خطے کوفائدہ پہنچے گا ۔بدھ کو سارک کے سیکرٹری جنرل احمد سلیم نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وامور خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امورخارجہ نے سارک سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات کے دوران خطے کے عوام کی فلاح وبہبود اور علاقائی خوشحالی واقتصادی یکجہتی کیلئے سارک کے چارٹر کے اصولوں اورمقاصد سے پاکستان کی وابستگی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سارک کو کچھ چیلنجز کا سامنا ہے تاہم امید ہے سارک سیکرٹریٹ تمام رکن ممالک کو اکٹھا کرنے اور سارک کے پروگرام اور سرگرمیوں پر موثر عمل درآمد کیلئے اپنا اہم کردارادا کریگا جس سے خطے کوفائدہ پہنچے گا اس موقع پر سارک کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ تنظیم کو درپیش مسائل پرقابو پانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سارک سیکرٹریٹ نے اقدامات شروع کردئیے ہیں جس سے تنظیم کی مسافت اورکارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ معاون خصوصی طارق فاطمی نے سارک میکنزم کی بہتری کیلئے احمد سلیم کے کردار کی تعریف کی اورسارک عمل کیلئے پاکستان کی کمٹمنٹ کا اعادہ کیا ۔خارجہ سیکرٹری اعزاز احمدچوہدری نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں پاکستان میں سارک کے تمام نمائندوں ‘ متحدہ وفاقی سیکرٹریوں او ر سارک ریجنل سنٹرز کے ڈائریکٹر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :