سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت ، ایچ ای سی کو انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،وکیل ہائر ایجو کیشن
بدھ 8 جنوری 2014 22:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء کیسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔
(جاری ہے)
بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عارف گل کی جعلی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ایچ ای سی کو انٹرمیڈیٹ بورڈ فیصل آباد کی جانب سے مکمل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے جعلی ڈگری سے متعلق زیر التواء تمام کیسز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور کو معاملے میں عدالت کی معاونت کرنے کا حکم جاری کردیا ۔کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے ہوگی، عارف گل فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.