پرویز مشرف بہادر لیڈر ہیں ، ایم کیو ایم سابق صدر کوایک دو نہیں ، 1500 گل دستے پیش کریگی ، سینیٹر طاہر مشہدی کا اعلان ،صرف 3 نومبر کے اقدام کے خلاف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے ،مارشل لاء کو جائز قرار دینے والے ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، ایم کیو ایم کے رہنما کی آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 8 جنوری 2014 22:07

راو لپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بہادر لیڈر ہیں ، ایم کیو ایم سابق صدر کوایک دو نہیں ، 1500 گل دستے پیش کریگی ، صرف 3 نومبر کے اقدام کے خلاف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے ،مارشل لاء کو جائز قرار دینے والے ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

بدھ کو آرمڈ فورسزانسٹی ٹیوٹ آف کاڈیالوجی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے کہاکہ پرویز مشرف کسی سے نہ ڈرنے والے واحد لیڈر ہیں، وہ کسی دباوٴ کے تحت نہیں بلکہ خود وطن واپس آئے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر رہے ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے لئے پوری قوم دعا گو ہے اور ایم کیو ایم کی جانب سے سابق صدر کو 1500 گلدستے پیش کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

طاہر مشہدی نے کہا کہ صرف 3 نومبر کے اقدام کے خلاف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، مارشل لاء کو جائز قرار دینے والے ججز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے غداری کیس میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں اے ایف آئی سی منتقل کرنا پڑا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔