فاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کے متعلق مکمل اعدادوشمار حاصل کرنے کی ہدایت،داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے انخلاء الاؤنس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے گا ،فاٹا کے وفد سے گفتگو

بدھ 8 جنوری 2014 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) ریاستوں اور سرحدی علاقہ جات کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ آئی ڈی پیز کے متعلق مکمل اعدادوشمار حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے انخلاء الاؤنس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے گا۔ بدھ کو یہاں فاٹا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی مکمل مدد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ اس معاملے کو ذاتی طور پر اٹھایا ہے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو علاقہ میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک لاکھ آئی ڈی پیز میں سے 27 ہزار کا تعلق جنوبی وزیرستان ایجنسی سے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کیلئے رقم کی حد چار لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کی جائے گی اور داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کیلئے انخلاء الاؤنس 25 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :