پیپلز پارٹی کو ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک
جمعرات 9 جنوری 2014 11:43
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جس طرح پیپلز پارٹی کو جس طرح زیادتی کا نشانا بنایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی عدالتوں نے پیپلز پارٹی کے کسی ورکر یا کسی رہنما کو بلایا تو وہ حاضر ہوئے، آج بھی سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت کے کہنے پر پیش ہوئے، سیکیورٹی کے خطرات کے باوجود آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مجرم نہیں قرار دیا گیا البتہ ملزم ضرور بنے اور جن لوگوں نے ہمیں ملزم بنایا وہ بھی آپ لوگوں کے سامنے ہیں، پوری دنیا جانتی ہے کہ ہم ان لوگوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں جو اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کسی آمر کا مقابلہ جمہوری لیڈر سے کرنا زیادتی ہے، جو قانون کہتا ہے ہمیں اس کے مطابق چلنا چاہیئے، پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور یہ ان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوتے ہیں یا نہیں، اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو عدالتوں کا انہیں بلانا آتا ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر جنرل مشرف کو بیرون ملک جانے کے لئے عدالت یا حکومت نے کسی قسم کا استثنی دیا تو یہ ملک کی بہت بڑی بد قسمتی ہو گی اور پھر نہ تو حکومت کو معاف کیا جائے گا اور نہ ہی عدالت کو معافی ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.