واشنگٹن، پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کی سینیٹر ڈیان فینسٹائن سے ملاقات

جمعرات 9 جنوری 2014 12:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیان فینسٹائنdianne feinstein سے ملاقات کی۔جلیل عباس جیلانی اورسینیٹر ڈیان فینسٹائن نے ملاقات میں افغانستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایااوردونوں ملکوں کے اہم تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لئیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستانی سفیر نے سینیٹر ڈیان فینسٹائن کو دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں دوطرفہ تعلقات، ملاقاتوں، اعلیِ حکام کے دوروں اور آئندہ کی ملاقاتوں سے متعلق بریف کیا۔سینیٹرسینیٹر ڈیان فینسٹائن نے پاکستانی کی جمہوری حکومت کے ساتھ کام کرنے اور پاکستانی عوام کو درپیش سیکوریٹی اور اقتصادی چیلنجز کے حل میں مدد دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔