بلوچستان میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائیگا ، ڈائریکٹر جنرل ایرا

جمعرات 9 جنوری 2014 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) ایرا کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ بریگیڈیئر (ر)پرویز نیازی نے کہاہے کہ بلوچستان میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے تعمیراتی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی‘ امداد دینے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ نے آواران میں قدرتی آفت کے بعد وہاں سے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عمارتوں کی تعمیر کیلئے (بلڈنگ کوڈز) تعمیراتی قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس قسم کی ناگہانی آفات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی قوانین پر عملدرآمد کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :