سینٹ کا اجلاس کل پھر ہوگا ،مشرف معاملہ پر اراکین کے درمیان گرما گرمی کا امکان

جمعرات 9 جنوری 2014 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) سینٹ کا اجلاس (آج) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ ہوگا جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کے معاملہ پر اراکین کے درمیان رما گرمی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے جاری گزشتہ اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ سینیٹررضا ربانی کی ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کو بلوچستان، فاٹا اور راولپنڈی سانحے کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹا گیا ، ارکان نے نکتہ ہائے اعتراض پر اظہار خیال کیاجس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیوا یم کے درمیان مشرف کے خلاف غداری کیس کے معاملہ پر گرماگرمی ہوئی تاہم جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں اراکین کے درمیان گرما گرمی کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :