ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے‘ قاضی احمد سعید

جمعرات 9 جنوری 2014 13:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کا خواب پورا نہیں ہونے دیگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کو دو صوبے بنانے کا مطالبہ کرنے والے ہمیشہ پاکستان کی جغرافیائی تقسیم کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ کی چھوٹی نظریاتی جماعتوں نے سندھ کے حصے بکھرے کرنے کی سازش کو مسترد کر دیا پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی رہی ہے اور وفاقیت کی حامی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہجرت کر کے آنے والے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزند ہیں پرویز مشرف کے خلاف کارروائی مہاجر ہونے کی بنیاد پر نہیں ہو رہی تاہم اگر یہ مقدمہ بارہ اکتوبر سے چلایا جاتا تو سابق صدر کا ساتھ دینے والے بھی زد میں آجاتے۔

متعلقہ عنوان :