نارنگ منڈی ‘نمکو فیکٹری کا مالک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعرات 9 جنوری 2014 13:40

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) نمکو فیکٹری کا مالک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شیخ محمد خالد طفیل اپنی فیکٹری سے واپس گھر آنے کیلئے سڑک کراس کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیااور وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ متوفی چھ بچوں کا باپ تھا ۔