مصر میں موسم کی خرابی معزول صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیا

جمعرات 9 جنوری 2014 13:49

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) مصر میں موسم کی خرابی معزول صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق فوج کے ہاتھوں اقتدار سے معزول کئے گئے سابق مصری صدر محمد مرسی کا ٹرائل اگلے ماہ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکندریہ میں قید مرسی کو عدالت تک لانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال ہونا تھا جو خراب موسم کے سبب پرواز کرنے سے قاصر رہا۔صدارت سے معزول کئے گئے اخوان المسلمون کے رہنما محمد المرسی کو ملک میں قتل و غارتگری کو ہوا دینے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :