وائٹ ہاؤس نے رابرٹ گیٹس کے الزامات مستردکردئیے

جمعرات 9 جنوری 2014 13:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) امریکہ کے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کی جانب سے امریکی صدر باراک اوباما پر لگائے گئے الزامات وائٹ ہاؤس نے مستردکردیے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرنی جائے نے کہاکہ صدر باراک اوباما نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا عوام سے وعدہ کیا تھا اسی لیے انھوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کی حتمی تاریخ متعین کرنے پر زور دیا۔امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دفاع میں ترجمان نے کہا کہ وہ اپنے وقت کے معروف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور صدر کے بہترین مشیرہیں۔

متعلقہ عنوان :