شدت پسندوں کا صفایاکر نے کیلئے مقامی قبائل اپنا کردار ادا کریں ‘عراقی وزیر ا عظم کی پھر اپیل

جمعرات 9 جنوری 2014 13:51

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے ایک بار پھر صوبہ انبار کے مقامی قبائل سے اپیل کی ہے کہ وہ مذہبی شدت پسندوں کے خلاف صف آراء ہوں جنھوں نے فلوجہ اور رمادی شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عراقی وزیر اعظم نے قبائلی زعماء پر زور دیا کہ ان علاقوں میں جہاں سنی آبادی کی اکثریت ہے اقتدار کی جاری جنگ میں بقول ان کے ہوش کے ناخن لیں اور صحیح فریق کا ساتھ دیں ایسے میں جب حکومتی افواج فلوجہ کے بیرونی علاقے میں تیار کھڑی ہیں، عراقی وزیر نوی المالکی نے کہا کہ ان کی فوج حملہ نہیں کریگی اگر مقامی رہنما اپنے طور پر القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں سے خود ہی نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔