میرپور‘بے نظیر میڈیکل کالج کی انتظامیہ سادہ لوح لوگوں کیلئے وبال جان بن گئی

جمعرات 9 جنوری 2014 13:54

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) داخلہ کمیٹی برائے داخلہ جات میڈیکل کالجز آزاد کشمیر کی انتظامیہ غیر ریاستی افراد اور درجہ سوئم کے طالب علموں کو میرپور میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے اور باشندہ درجہ اول کے بچوں کو جان بوجھ کر کھڈے لائن لگانے کے لیے چند بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں بے نظیر میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو با خوبی علم ہے کہ درجہ سوئم کے شہریوں کو آزادکشمیر میں داخلہ نہیں دیا جا سکتا مگر میڈیکل انتظامیہ نے خلاف قواعد کام کرنے کا بیڑا اپنے سروں پر لیا ہوا ہے آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے درجہ سوم کے شہریوں کے بارے میں واضح رولنگ دے کر تاریخ رقم کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انجمن حقوق شہریاں کے صدر چوہدری محمدناظم اور سیکرٹری جنرل نے اپنے آفس میں آئے ہوئے مختلف تنظموں کے رہنماؤں اور سماجی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرپور کے سادہ لوح لوگوں کے ساتھ ہر دور میں ظلم روا رکھنے والوں کے اب دن ختم ہونے والے ہیں ۔میرپور کے شہری اب جاگ اٹھے ہیں میرپور کو ملنے والی قیادت غدار اور بددیانت افراد پر مشتمل ہے اگرقیادت اچھی ہوتی تو یہ نوبت کبھی نہ آتی چوہدری ناظم نے کہاکہ اگر داخلہ کمیٹی برائے میڈیکل کالج کی انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لئے اوراپنی ہٹ دھرمی پر اڑی رہی تو انشاء اللہ انجمن حقوق شہریاں کے پلیٹ فارم سے ایک احتجاجی تحریک کاآغاز کریں گے اور میرپور کے مقامی وزیراعظم کو بھی اپنی حیثیت کا علم ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر اس مسئلہ آزاد کشمیر کے کسی اور ضلع کا ہوتا تو اب تک حکومت اور میڈیکل کالج انتظامیہ کوآٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو چکا ہوتا میری میرپور کے شہریوں سے اپیل ہے کہ اب بھی وقت ہے میرپور والو جاگ جاؤ۔

متعلقہ عنوان :