پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کر تے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا‘رضوان شیخ

جمعرات 9 جنوری 2014 13:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) انجمن تاجران حرم کلاتھ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری خواجہ رضوان احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تاجر برادری کو اپنا کردار ادا کر تے ہوئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ کیو نکہ معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کیلئے کئے گئے فیصلے آئندہ کے دور میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ پر قابو پانے کیلئے حکومت مستقل بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس سے کچھ ہی سالوں میں صنعت اپنے پاؤں پر مضبوطی سے کھڑ ی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے جو بھی فیصلے کئے ہیں وہ عوامی مفاد کیلئے ہیں اور مسائل کا مستقل بنیادوں پر حل بھی ہمارے لئے فائدے مند ثابت ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے تاجر ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت وقت کے ساتھ چل رہے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کو حکومت جس طرح حل کر رہی ہے وہ دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ پاکستان سالوں کی بجائے چند مہینوں میں ہی تر قی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :