خصوصی عدالت کا سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 16جنوری کو پیش ہونے کا حکم ، میڈیکل رپورٹ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا پرویز مشرف کو دل کا عارضہ ہے، ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے تو مناسب حکم جاری کریں گے ، خصوصی عدالت کا مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ
جمعرات 9 جنوری 2014 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 16جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملزم عدالت میں پیش نہ ہوئے تو مناسب حکم جاری کریگی ‘ میڈیکل رپورٹ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ پرویز مشرف کو دل کا عارضہ ہے خصوصی عدالت ضابطہ فوجداری کے اطلاق سے متعلق محفوظ فیصلہ کل جمعہ کو سنائیگی جبکہ پرویز مشرف کے وکلاء پینل کے سربراہ شریف الدین پیر زادہ نے کہاہے کہ پرویز مشرف صحت یاب نہیں ہیں، کسی بیمار شخص کو عدالت میں بلانا خلاف آئین ہے۔
جمعرات کو آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی ۔(جاری ہے)
سماعت شروع ہوئی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا نے بنچ کے سامنے ملزم کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کا معاملہ اٹھایا اور جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی جس پر پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ یہ رپورٹ ان کے دفتر سے لیک نہیں ہوئی ہے۔
مشرف کے وکیل انور منصور نے کہا کہ انہیں مشرف کیس سے الگ کرنے کیلئے جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کراچی میں ان کے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا، مجھے فون پر دھمکی دی گئی کہ مقدمے سے الگ ہو جاؤ ورنہ مار دیا جائے گاکراچی پولیس کو دھمکی دینے والے کا نمبر اور شکایت دیدی ہے، عدالت نے کہا کہ یہ بات برداشت نہیں کی جائیگی، وکلا کی سیکیورٹی کیلئے حکم جاری کریں گے۔ دو روزپہلے عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹس پر دلائل دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء پینل کے سربراہ شریف الدین پیرزادہ نے کہا کہ پرویز مشرف صحت یاب نہیں ہیں، کسی بیمار شخص کو عدالت میں بلانا خلاف آئین ہے بیماری کی حالت میں کسی بھی ملزم کو شہادت کیلئے عدالت طلب کرنا تشدد کے مترادف ہے سابق صدر کو دل کا عارضہ لاحق ہے، جو شدید بیماری ہے۔شریف الدین پیر زادہ نے کہاکہ ان کے موکل کو دل کی بیماری ہے اور طبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے بائی پاس آپریشن کی بھی بات کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بری فوج کے سابق سربراہ آصف نواز جنجوعہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
بطور ڈاکٹر بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کو دیکھ کر سلوپوائزنگ سے انکار نہیں کرسکتا
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.