قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہی ہے، میر واعظ عمر فاروق

جمعرات 9 جنوری 2014 15:48

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں تیزی سے پھیلتی معاشرتی برائیوں پر خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔

(جاری ہے)

سیرت رسولﷺپر سرینگر میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی، شراب اور نشہ آور ادویات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برائیوں کے خاتمے کے لیے آگے آئیں۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ قابض انتظامیہ مقبوضہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے نام پر یہاں ایک ایسی تقافت کو فروغ دے رہی ہے جسکا یہاں کے اقدار سے کوئی تعلق نہیں اور جو کشمیریوں کے لیے قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :