پاکستان میں آئندہ چند برسوں میں گرمی کا دورانیہ بڑھ کر آٹھ ماہ اور سردیاں صرف ایک ماہ تک رہ جائیں گی ،امریکی موسمیاتی ادارہ
جمعرات 9 جنوری 2014 16:50
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) امریکی موسمیاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند برسوں میں گرمی کا دورانیہ بڑھ کر آٹھ ماہ اور سردیاں صرف ایک ماہ تک رہ جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق نام نہاد صنعتی ترقی کے نام پر شعوری یا لاشعوری طور پر ہم قدرت کے نظام کے خلاف مسلسل کمر بستہ ہیں اور یہ سوچنے سے بھی آنکھیں چراتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو رہنے کیلئے جو دنیا دے کر جائیں گے وہ کس قدر بھیانک ہوگی۔
صنعتی ترقی کے نام پر دنیا بھر کے ممالک اس وقت روزانہ نوے ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کررہے ہیں جو ہیرو شیما پر گرنے والے ایٹم بم کے نتیجے میں خارج ہونے والی توانائی سے چار لاکھ گنا زائد ہے اس قدر توانائی کا آخراج جہاں زمین کو تیزی سے گرم کررہا ہے وہیں پہاڑوں پر جمی برف بھی اسی تیزی سے پگھل کر سطح سمندر کو بلند کر رہی ہے۔(جاری ہے)
ڈھاکہ اور ممبئی جیسے ساحلی شہر بھی ان ہی وجوہات کی بناء پر اگلی پانچ دہائیوں میں شدید خطرات سے دوچار ہیں۔
2010 میں پاکستان کے شہر موہنجو دڑو میں ریکارڈ ہونے والا 53 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ایشیا کے کسی بھی شہر میں ابتک کا بلند ترین درجہ حرارت تھا.یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت ہی زمین میں موجود نمی کو تیزی سے ختم کر رہا ہے جس کے باعث پاکستان میں زیر زمین پانی کی سطح میں شدید کمی ہو رہی ہے اور سرسبز خطے صحراوٴں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔اگر یہ سلسلہ اسی رفتار سے جاری رہا تو آنے والی دہائیوں میں پوری دنیا خشک سالی کاشکار ہو جائے گی۔پاکستان میں شدید موسمی تغیرات کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کا یہ سلسلہ سال دو ہزار دس سے جاری ہے اور ابتک دو کروڑ افراد ان آفات سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سالانہ اکیس کھرب اڑتالیس ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ موسمی تبدیلیوں سے آنے والی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دے کر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ ہم دنیا کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنا سکیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.