سلطان محمود غزنوی کہاں اور عمران خان کہاں ،موصوف کس کے ساتھ اپنا موازنہ کررہے ہیں‘کامران مائیکل
جمعرات 9 جنوری 2014 16:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سلطان محمود غزنوی کہاں اور کپتان عمران خان کہاں ،موصوف کس کے ساتھ اپنا موازنہ کررہے ہیں،سندھ پرسلطان محمودغزنوی کے حملوں اورعمران خان کے سیاسی دوروں میں زمین آسمان کافرق ہے، عمران خان اپنے منہ میاں مٹھوبننے کی بری عادت چھوڑدیں،خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کوبری طرح مایوس کیا، عمران خان کو سندھ کی بجائے خیبرپختونخواہ جانے اوراپنے مضطرب ووٹرزکاسامناکرنے کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے عوام کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ،”موبائل انصاف“ کاسٹنٹ بھی بری طرح فلاپ ہوگیا ۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ جس طرح ایک چوردوسرے چورکااحتساب نہیں کرسکتا اس طرح خیبرپختونخواہ میں بجلی چوری میں ملوث صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن نہیں کرسکتے ۔(جاری ہے)
خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے پی ٹی آئی کے انتخابی منشورکی دھجیاں بکھیردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وفاقی حکومت پر ڈرون حملے کرنے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی میں بہتری پرزوردیں۔
پی ٹی آئی نے پوائنٹ سکورنگ کیلئے نیٹوسپلائی توروک دی مگرصوبائی حکومت کی ناک کے نیچے ہونیوالی بدعنوانی کون روکے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے بلندبانگ دعوؤ ں کے برعکس خیبرپختونخواہ کے عوام کوحالات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا۔پی ٹی آئی کے پا س کوئی سیاسی پروگرام نہیں ،بلے بازبڑھک بازبنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازی کادورگیا ،اب عوام بڑی باریک بینی سے کارکردگی کوپرکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.