ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی ٹیم بنگلا دیش بھجوائیں گے، ترجمان دفترخارجہ

جمعرات 9 جنوری 2014 17:29

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی ٹیم بنگلا دیش بھجوائیں گے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بنگلا دیش مین امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہےاور ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سیکیورٹی ٹیم بھجوائیں گے جس کی رپورٹ پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ واشنگٹن میں ہوں گے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستان جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری امریکا کی نمائندگی کریں گے تاہم اس کے لئے تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ مارچ میں بنگلا دیش میں ہونا ہے اس سلسلے میں بنگلادیش کی صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایونٹ سے قبل سیکیورٹی صورت حال کے جائزے کے لئے خصوصی ٹیم بھجوائی جائے گی۔

(جاری ہے)

تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن پر بھارتی فوجی کا سر کاٹنے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹ مسترد کرتا ہے، مخصوص حالات میں ایسی بے بنیاد رپورٹس آتی رہتی ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لئے پاکستان نے مشترکہ یا غیر جانبدار ٹیم تشکیل دینے کی تجویزدی تھی جسے بھارت نے قبول نہیں کیا، ملک میں دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے قوانین کو موثر بنایا جارہا ہے، جلد ہی سعودی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :