بزدل دہشت گردوں نے میرا ایس پی شہید کر دیا: بلاول بھٹو

جمعرات 9 جنوری 2014 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت پر بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کے بزدل دہشت گردوں نے میرے ایس پی کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے چوہدری اسلم کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری اسلم نے بہادروں کی طرح شہادت پائی ان کو پہلے بھی دھمکیاں ملیں اور ان پر حملے ہوئے لیکن حملوں کے باوجود چودھری اسلم پیچھے نہیں ہٹے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ طالبان نے بزدلانہ کارروائی کی جبکہ چودھری اسلم نے خون کے آخری قطرے تک دھشت گردوں کے خلاف جنگ کا عہد نبھا دیا۔