گزشتہ رات چوہدری اسلم کی آخری کارروائی ،تین دہشت گرد مارے گئے
جمعرات 9 جنوری 2014 21:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) سی آئی ڈی کے شہید افسر چوہدری اسلم ہر وقت دہشت گردوں کے سامنے مزاحمت بنے کھڑے رہتے تھے، گذشتہ رات بھی ان کی زیر قیادت پولیس اسکواڈ نے ایک کارروائی کی ، جہاں مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں چھاپا مارا۔
(جاری ہے)
جہاں مبینہ مقابلے کے دوران 3ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑگئے۔ مقابلے کے دوران ایک سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ایس پی چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ان کی شناخت شہاب الدین، عمران اور سورہ جان عرف بی بی سی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شہاب الدین ٹی ٹی پی لانڈھی کا امیرتھا۔ملزمان کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، 2نائن ایم ایم پستول، 50کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک کلاشنکوف، ڈیٹونیٹر بمعہ وائر، 10 دستی بم اور ایک گاڑی بھی ملی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی ، خاتون کے بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.