بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

جمعہ 10 جنوری 2014 12:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، وادی کوئٹہ میں آج صبح ہلکی برف باری ہوئی۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے بالائی علاقے کوئٹہ،قلات،مستونگ،پشین،زیارت سمیت ملحقہ علاقوں میں دو روز قبل برف باری کے بعد سے جاری سردی کی شدت برقرار ہے،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی سات اور کوئٹہ میں منفی چار سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

وادی کوئٹہ میں آج بھی مطلع ابر آلود ہیں اور صبح کے وقت ہلکی برف باری بھی ہوئی جبکہ دو روز قبل برف باری کے باعث وادی کی پہاڑوں پر برف موجود ہیں ، سردی کے اثرات تربت،پنجگور،گوادر،خاران،خضدار سمیت صوبے کے دیگر جنوبی علاقوں تک پہنچ گئے ہیں اور ان علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم ہے اور سرد ہوائیں چلنے کے اثرات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :