ملک کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو روز میں سردی بڑھنے کا امکان

جمعہ 10 جنوری 2014 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)محکمہ موسمیات نے ملک کے اکثرعلاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کا امکان دھند چھائی رہے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مالا کنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواوٴں کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ۔ سندھ اور پنجاب میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ جمعرات کو پاراچنار منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ ہنزہ، قلات اور استور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 جبکہ کالام میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔