کراچی:قائد آباد میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ

جمعہ 10 جنوری 2014 12:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) کراچی کے علاقے قائد آباد میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطا بق قائد آباد فیوچر کالونی میں واقع عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن عزیز خان کے گھر پر نا معلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں عزیز خان سمیت 2 افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں عزیز خان کے گھر کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :