کراچی دھماکا،اعضا کا ڈی این اے کرارہے ہیں، سربراہ تحقیقاتی ٹیم

جمعہ 10 جنوری 2014 12:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لیاری ایکسپریس وے دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا،دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا ء کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور نادرا سے رابطہ کیا جائے گا،حملے میں کونسی گاڑی استعمال ہوئی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چودھری اسلم پر5 بار حملہ کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ کی ضرورت نہیں، چودھری اسلم کا کام بولتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے جسم کے اعضا ملے ہیں، جن کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :