دھماکہ خیزموادسے بھری پک اپ کو چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرایا گیا ،کراچی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی

جمعہ 10 جنوری 2014 13:17

دھماکہ خیزموادسے بھری پک اپ کو چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرایا گیا ،کراچی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) کراچی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق دھماکہ خیزموادسے بھری پک اپ کو چوہدری اسلم کی گاڑی سے ٹکرایا گیاپولیس ذرائع کے مطابق ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم پر حملہ خودکش تھا،حملے میں100 کلو سے زائد مواد استعمال ہوا ،حملے میں چھوٹی گاڑی استعمال کی گئی ،وارادت کی جگہ سے ملنے والے تمام باڈی پارٹس کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ تین چار تحقیقاتی ٹیمیں کام کررہی ہیں ، خود حملے میں کونسی گاڑی استعمال ہوئی اس کا ابھی پتہ لگایا جانا باقی ہے۔ظفر عباس بخاری نے کہاکہ پیلی ٹیکسی کا ڈرائیور ، حضرت بلال کے مشکوک ہونے کے شواہد ابھی نہیں ملے ۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں گذشتہ روز عیسیٰ نگری کے قریب ٹارگٹڈ حملے میں ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم دو پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے -

متعلقہ عنوان :