حکومت سے اعتزاز کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرے ، اعتزاز حسن کے خاندان کا مطالبہ
جمعہ 10 جنوری 2014 13:29
ہنگو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء)ہنگو میں خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش میں جاں بحق ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کے خاندان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اعتزاز کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرے۔اعتزاز حسن کے کزن مدثر بنگش ایڈووکیٹ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل اعتزاز حسن سکول جا رہے تھے تو راستے میں سکول یونیفارم پہنے ہوئے ایک نوجوان نے ان سے سرکاری ہائی سکول ابراہیم زئی کا پتہ دریافت کیا۔
اعتزاز نے اسے کہا کہ آپ تو ہمارے سکول کے نہیں ہو جس پر لڑکے نے کہا کہ وہ اسی سکول کا طالب علم ہے۔مدثر بنگش کے مطابق اعتزاز نے شاید یہ بھانپ لیا تھا کہ یہ کوئی تخریب کار ہے، اس کے دوستوں نے اسے خبردار کیا کہ یہ خودکش بمبار ہو سکتا ہے تم پیچھے ہٹو تاہم اس نے انھیں کہا کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اور میں اس کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہوں ورنہ یہ سکول کے اندر جا کر تباہی مچا دے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.