کراچی ، عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما کے گھرپر دستی بم حملہ ، دو افراد زخمی ، ملزمان فرار

جمعہ 10 جنوری 2014 14:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قائد آباد میں اے این پی کے مقامی رہنما کے گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس او ررینجرز کی مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے فیوچرکالونی میں واقع عوامی نیشنل پارٹی کے سینئرکارکن اور مقامی رہنما عزیز خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے جمعہ کی صبح دستی بم سے حملہ کیا ملزمان گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں عزیز خان سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

مقامی رہنما اور زخمی شخص کو ناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا دستی بم حملے کے نتیجے میں گھر کے بیرونی حصے کو معمولی نقصان پہنچاادھر کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز نے چھاپہ مار کر دہشتگردوں کو اسلحہ سپلائی کرنے کے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کر لیاذرائع کے مطابق ملزم دہشت گردوں کو کارروائی کے لئے اسلحہ سپلائی کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزم مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہ چکے ہیں دوسری جانب کراچی میں پولیس نے آغا خان ہسپتال سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گزشتہ روز بم دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی میت بھی آغا خان ہسپتال میں رکھی تھی جمعہ کو پولیس کے مطابق آغا خان ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے والے ایک مشکوک شخص حضرت بلال کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :