ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوہدری اسلم پر ہونے والا حملہ خود کش تھا ، ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری
جمعہ 10 جنوری 2014 14:52
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) لیاری ایکسپریس وے دھماکے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چوہدری اسلم پر ہونے والا حملہ خود کش تھا،دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا رہے ہیں۔ دھماکے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ظفرعباس بخاری بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے اعضا ء کے فنگر پرنٹس لیے جائیں گے اور نادرا سے رابطہ کیا جائیگا،حملے میں کونسی گاڑی استعمال ہوئی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چودھری اسلم پر5 بار حملہ کیا گیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چودھری اسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الفاظ کی ضرورت نہیں، چودھری اسلم کا کام بولتا ہے انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے جسم کے اعضا ملے ہیں، جن کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ظفر عباس بخاری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں اگر ہمیں سکورٹی نہ بھی ملی تو پھر بھی ہم اپنا کام جاری رکھیں گے الله تعالیٰ سب سے زیادہ حفاظت کرنے والا ہے ، مشکوک شخص کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حضرت بلال نامی شخص آغا خان ہسپتال سے گرفتار کیا گیا تاہم وہ ایک پیلی ٹیکسی کا ڈرائیور ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے ابھی حتمی طور پر اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف اسی وقت آپریشن کرتے ہیں جب اطلاعات ملتی ہیں اور ہمارے مخبر ہمیں کبھی غلط اطلاع نہیں دیتے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے متعدد مخبر شہید بھی ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.