محکمہ تعمیرا ت عامہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے پانی کے صارفین کو ماہوار بل 3000تین ہزار روپے جاری کردیا

جمعہ 10 جنوری 2014 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) محکمہ تعمیرا ت عامہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے پانی کے صارفین کو ماہوار بل 3000تین ہزار روپے جاری کردیا، صارفین ذہنی کرب کاشکار، مہینہ میں ہفتوں پانی بندش کے باوجود شہریوں کوبھاری بل جاری کرنا ظلم ہے ،گیس کی قیمت اور پانی کابل برابر آنے لگا،تاجربرادری سراپااحتجاج بن گئی ، تفصیلات کے مطابق دودریاؤں کے سنگم پر واقع شہر مظفرآباد کے شہری آبی مسائل سے دوچار ، پونی انچ پائپ لائن کی شہریوں کوماہوا ر بل 3000 تین ہزار روپے کابل جاری کرناناانصافی کے مترادف ہے،گزشتہ روز دارالحکومت کے مختلف شہریوں ، تاجر وں نے میڈیا کو پبلک ہیلتھ کی جانب سے جاری شدہ بل دکھائے جس پر 3000 ہزار روپے ماہوار بل درج تھا، تاجروں نے محکمہ کے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فی کنکشن پانی ماہوار بل مبلغ 3000 تین ہزار روپے پرنظرثانی کریں تاجروں نے کہاکہ پاکستان کے ریگستانی علاقوں کابل بھی ماہوار اتنانہیں جتنا دودریاؤں کے سنگم پرمقیم کشمیری تاجروں کوتھمایاگیاہے تاجرو ں کاکہنا تھا کہ جب تک محکمہ بلات کی نظر ثانی نہیں کی تب تک بل کی ادائیگی نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور محکمے کے خلاف احتجاج کریں گے جس کی تمام ترزمہ داری حکومت اور محکمہ پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :